کور کمیٹی میں اندرونی معاملات پر بات ہوئی، کسی پر کوئی پابندی نہیں لگی، بیرسٹر گوہر

مخصوص نشستیں ملنا ہمارا حق ہے یہ معاملہ جب سپریم کورٹ میں آگے جائے گا تو سیٹیں ضرور ملیں گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 19 مارچ 2024 15:02

کور کمیٹی میں اندرونی معاملات پر بات ہوئی، کسی پر کوئی پابندی نہیں ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری کور کمیٹی میں اندرونی معاملات پر بات ہوتی ہے، کسی پر کوئی پابندی نہیں لگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ فیصلہ بلکل ٹھیک تھا درست فیصلہ تھا، سپریم کورٹ کو خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ہمارے ساتھ بہت پرابلم ہو سکتے ہیں، مخصوص نشستیں ملنا ہمارا حق ہے یہ معاملہ جب سپریم کورٹ میں آگے جائے گا تو سیٹیں ضرور ملیں گی، کیوں کہ ہماری سیٹیں کسی اور پارٹی کو نہیں جا سکتیں یہ ہمارا حق ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر رہ چکے تھے تو اس حوالے سے جب تک دو سال کی مدت پوری نہ ہو تو آپ الیکشن نہیں لڑ سکتے اور زلفی بخاری کے حوالے سے یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ سزایافتہ نہ ہوا ہو تا وہ کاغذات نامزدگی فائل کر سکتا ہے جب کہ ہماری کور کمیٹی میں پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات ہوتی ہے کسی پر کوئی پابندی نہیں لگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو کور کمیٹی ممبران نے متنازع بیان دینے باز رہنے کی ہدایت کی کیوں کہ پارٹی کے ممبران کا ایسا بیان پارٹی کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے، جس پر شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو آئندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی اور حالیہ متنازع بیان پر شیر افضل مروت نے ممبران سے معزرت کرلی، اجلاس میں آئندہ ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا، پارٹی رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کی ہدایت کی گئی۔