cقومی خزانے کو 1454 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام

ایف آئی اے کا سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے تحقیقات کا فیصلہ، طلبی نوٹس جاری

منگل 19 مارچ 2024 19:35

ث اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) قومی خزانے کو 1454 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام، ایف آئی اے کا سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے تحقیقات کا فیصلہ، طلبی نوٹس جاری ،ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل، لاہور زون نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی شکایت پر انکوائری کا فیصلہ کیا ہے ۔ایف آئی اے کا سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین پر واپڈا اتھارٹیز پر 128میگا واٹ کے کیال خار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کنٹریکٹر کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام ہے ،، ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے کنٹریکٹر Sinhohydro کے ڈیفالٹ ہونے پر پرفارمنس گارنٹی ضبط نہیں کی گئی ,کے ایف ڈبلیو بنک جرمنی نے منصوبے کو فنانس کیا، کنٹریکٹر کی جانب سے التوائ پر لاگت میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ڈیفالٹ کنٹریکٹر کو دیگر منصوبوں بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم کے ٹھیکوں میں شرکت سے بھی نہیں روکا گیا،ایف آئی اے نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 22 مارچ، دن ساڑھے گیارہ بجے انکوائری میں پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں، سابق چیئرمین واپڈا کو اپنے ہمراہ متعلقہ دستاویزات و ریکارڈ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو پی ٹی آئی حکومت میں چیئرمین واپڈا لگایا گیا تھا۔2022میں پی ڈی ایم حکومت آنے پر سابق چیئرمین واپڈا نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔