الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے پنجاب کے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی

بدھ 20 مارچ 2024 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے پنجاب کے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی۔جنرل نشستوں کے 12، ٹیکنوکریٹ کے لیے4 ، خواتین کی تین اور غیرمسلموں کے لیے2 امیدواروں کے نام فائنل ہوئے ہیں ۔ ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق جنرل نشست کے لیے ولید اقبال ،شہزاد وسیم ، مصدق ملک ،محمد طلال چوہدری ،اعجاز حسین ،محسن نقوی ، احد خان ،پرویز رشید، ناصر محمود ،حامد خان ،راجہ ناصر اورعمر سرفراز چیمہ کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح ٹینکوکریٹ کے لیے محمد اورنگزیب ، مصطفی رمدے،یاسمین راشد اور مصدق ملک شامل ہیں ، خواتین کی نشست کے لیے بشٰری انجم ،فائزہ احمد اور انوشے رحمن جبکہ غیر مسلم کے لیے آصف عاشق اور خلیل طاہر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سینٹ الیکشن کے لیے جن امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، ان میں جنرل نشست کے لیے میاں نجیب الدین ،عرفان احمد،سید ذوالفقار عباس اورخواجہ حبیب شامل ہیں،خواتین کی نسشت کے لیے صنم جاوید ، ثریا نسیم اورغیر مسلم کے لیے طارق جاوید کا نام شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق آج21مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مستردہونے کے خلاف اپیلیں دائر ہو سکیں گی جن پر ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے25مارچ تک صادر کئے جائیں گے اور دو اپریل کو پنجاب اسمبلی لاہور میں صبح نو سے شام چار بجے تک پولنگ ہو گی۔