پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ؤں کی لفٹننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کے والد اور انکے اہل خانہ سے تعزیت

بدھ 20 مارچ 2024 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق سینیٹر وقار مہدی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے لفٹننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ واقع نارتھ کراچی میں شہید کے والد اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے بلندی درجات کے لیئے فاتحہ کی۔

(جاری ہے)

اور شہید کاشف علی کی ملک اور قوم کے لئے اس عظیم قربانی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مسرور احسن، ایم این اے کرنل اسد نیازی، دل محمد، فرحان غنی، شہزاد مجید اور دیگر بھی موجود تھے۔#