ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کمسن جاں بحق اور زخمی کارکنان کے لواحقین میںامدادی چیکس کی تقسیم

جمعرات 21 مارچ 2024 17:08

ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کمسن جاں بحق اور زخمی کارکنان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم کیئے گئے۔امدادی چیکس پاکستان پیپلز پارٹی کے کمسن جاں بحق اور زخمی کارکنان کے لواحقین کو دیئے گئے۔پانچ لاکھ کا امدادی چیک جاں بحق بارہ سالہ عبدالرحمان کے لواحقین دیا گیا۔

پانچ لاکھ کا امدادی چیک زخمی سولہ سالہ عبدالرحمان اسماعیل کے لواحقین کو دیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں کارکنان دو فروری کو نیو کراچی کے حلقہ PS-124 میں پی پی پی کے الیکشن آفس پر سیاسی مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔شدیدزخمی بارہ سالہ عبدالرحمان دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔امدادی رقوم کا انتظام پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں فیضان راوت اور خواجہ سہیل منصور کی جانب سے کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے جاں بحق اور زخمی کارکنان کے علاج معالجے اور قانونی کارروائی کے اخراجات کیلئے بھی مدد فراہم کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کسی بھی کارکن کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی : ڈاکٹر عاصم حسین ہم اپنے کارکنان کے ہر غم اور خوشی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں