لاہور ہائیکورٹ ،سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف زلفی بخاری کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 21 مارچ 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل الیکشن ایپلٹ ٹربیو نل نے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف زلفی بخاری کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا،وکیل زلفی بخاری نے موقف اپنایا کہ دوہری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفیکیٹ ساتھ لگا دیا ہے ، زلفی بخاری برٹش نیشنل ہوتے تو ویزہ لے کر باہر نہ جاتے ،کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت تمام قانونی تقاضے پورے کئے،الیکشن کمیشن نے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس مسترد کئے،زلفی بخاری دوہری شہریت چھوڑ چکا ہے،زلفی بخاری قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں،استدعا ہے کہ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا جائے۔