حکومت نے دوسیکیورٹی منصوبوں پرکام شروع کردیا
اس کا مقصد ساحلی شہر میں مستقبل میں دہشت گرد حملوں کے خطرے کو کم کرنا ہے،منصوبوں میں "پیری میٹرک سیکورٹی سسٹم پروجیکٹ" اور گوادر سیف سٹی پروجیکٹ ہیں
جمعہ 22 مارچ 2024 15:42
(جاری ہے)
جی پی اے کے ایک عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ منصوبہ ایک بلٹ ان ملٹی پرپز سسٹم ہے جو خطرات کا پتہ لگانے، نگرانی کرنے اور حملے کے طریقوں کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسے جی پی اے اور جی ڈی اے کے کلیدی دفاتر میں محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے مقصد سے نصب کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، تقریبا 675 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے تاکہ حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنایا جا سکے۔ چائنا کمیونی کیشنز کنسٹرکشن کمپنی نے ایک مقامی فرم کے تعاون سے جی پی اے اور میری ٹائم افیئرز کی وزارت(ایم ایم ای)کے ساتھ مل کر اس کوشش میں حصہ لیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ حکومت بلوچستان نے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان 2025 کے مطابق پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ((پی ایم یو ) کے قیام اور تکنیکی اور مالی فزیبلٹی رپورٹس پیش کرکے گوادر سیف سٹی پراجیکٹ (فیز ون)کو تیز کردیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 3,325.6 ملین روپے کی تخمینہ لاگت سے گوادر سیف سٹی منصوبے پر حکومت بلوچستان کے تحت وزارت داخلہ و قبائلی امور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے عملدرآمد کر رہی ہے۔ اس منصوبے میں آپٹیکل فائبر کیبلز بچھانا اور 411 مقامات پر کثیر المقاصد کیمرے نصب کرنا شامل ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.