الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 22 مارچ 2024 17:13

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سید یوسف رضا گیلانی فیڈرل کیپٹل ، جام سیف اللہ خان ، محمد اسلم ابڑو صوبہ سندھ، عبدالقدوس صوبہ بلوچستان سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے میر دوستین خان ڈومکی اور آزاد امیدوار عبدالشکور خان کامیاب قرار پائے۔