سیاسی رہنماؤں کی جام کمال خان کو وزارت تجارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

جمعہ 22 مارچ 2024 22:58

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) سیاسی رہنماؤں نے جام کمال خان کو وزارت تجارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ جمعہ کوسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ عبدالمالک بلوچ نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیر تجارت جام کمال سے انکے آفس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے جام کمال خان کو وزارت تجارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل ،سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی ، سابق وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز ،ڈاکٹر حسین اسلام نے بھی ملاقات کی۔سیاسی رہنمائوں نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کووزیر تجارت کے طور پر ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دی۔ملاقات میں سیاسی منظر نامے میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بات چیت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔