ملک کے موجودہ حالات میں محبت اور بھائی چارے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد بہت ضروری ہے،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 22 مارچ 2024 20:00

ف کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی ایسوسی ایشن آف کارپٹ،کرٹن اینڈ فرنیچر اور گلشن اقبال مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام افطار ڈنر میں شرکت کی۔ایسوسی ایشنز کے صدر زکریا بھائی،جزل سیکرٹری شجاع الدین و دیگر معزز شخصیات نے ثروت اعجاز قادری کی افطار ڈنر میں آمد پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر سیکرٹری PSTمحمد طیب حسین قادری بھی موجود ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں محبت اور بھائی چارے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد بہت ضروری ہے۔اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا بھی ایک عبادت ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اللہ پاک کی طرف سے مسلمانوں کے لیے ایک انمول تحفہ ہے۔

اللہ پاک نے ہمیں رمضان المبارک کیتین حصے عطا کیے ہیں۔ پہلے دس دن یعنی یکم رمضان سے 10رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے اور11رمضان سے 20رمضان تک کا دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے اور تیسرا اور آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہم اگر ان تینوں عشروں کو اپنی زندگی کامقصد بنا لیں تو دنیا ہمارے آگے ایک حقیر سی چیز ہوگی۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ اللہ پاک نے ہمارے پیارے آخری نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت کو بخشنے کے لیے بہت سے ایسے مواقع ہمیں فراہم کیے ہیں اگر ہم سچے دل سے ان مواقعوں پر عمل پیرا ہو جائیں تو دنیا میں ہماری تمام مشکلات ختم ہو جائیں گی اور آخرت میں ہمارا ٹھکانہ جنت میں ہوگا۔

رمضان المبارک ہمیں اثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔اپنی خواہشات کو قربان کرتے ہوئے دوسرے کی خوشی کے لیے اپنا سب کچھ پیش کر دینا ایک مسلمان ہی کر سکتا ہے۔پاکستانی قوم وہ واحد قوم ہے جس نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھ کر ہر کسی کی مدد کی ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کو بھی کنٹرول کرنے کے لیے ہمارے ملک کی تاجر برادری اور دیگر شخصیات نے اپنے منفرد انداز میں ملک و قوم کی خدمت کی ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔