23 مارچ 1940 برصغیر کی اور خاص کر مسلمانوں کی کے تاریخ کا ایک ایسا عظیم دن ہے ،رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ

ہفتہ 23 مارچ 2024 15:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ23 مارچ یوم پاکستان کا وجود دو قومی نظریہ پر قائم ہےمسلمانوں کی ساتھ اقلیتوں کو بھی مکمل حقوق اور پوری مذہبی آزادی حاصل ہے پاکستان کی بنیاد کلمہ توحید پر ہے اور پاکستان دنیا کا، واحد ملک ہے جو اسلام کا ایک مضبوط قلعہ ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان نے مزید کہا کہ 23 مارچ 1940 برصغیر کی اور خاص کر مسلمانوں کی کے تاریخ کا ایک ایسا عظیم دن ہے جو تمام پاکستانیوں کے لئے قابل فخرہے کہ جس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی جو کہ مسلمانان ہند کی حصول پاکستان کی جانب جدوجہد کا سنگ میل ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی نے کہا کہ آج کا دن تدبر قائد و فکر اقبال کا مشترکہ عکاس ہے۔

یہ ایک ایسا سنہرا دن ہے کہ جس دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی فہم و فراست، یقین محکم، سیاسی تدبر، اور عملی جدوجہد کی مکمل حمایت اور تائید کی جنہوں نے مسلمانوں کو ایک اقلیت نہیں بلکہ ایک الگ قوم قرار دیا جو اپنی ایک منفرد شناخت رکھتی ہے اور جو ایسے کسی آئین کو قبول نہیں کرسکتی جو مسلمانان ہند کے حقوق سے متصادم ہو۔

اس کا عملی نمونہ 1945 کے انتخابات ہیں جس میں مسلمانوں کو واضح سیاسی برتری حاصل ہوئی ، بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ قرارداد پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک علیحدہ مسلم ریاست کے قیام کی بنیاد اور یہاں آباد مختلف اقوام اور اکائیوں کے حقوق کے تعین اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم اپنے پاک وطن کی حفاظت، استحکام اور ترقی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔