گورنر سندھ سے چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی ملاقات

صوبہ میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 23 مارچ 2024 19:21

گورنر سندھ سے چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے سید آصف حیدر شاہ کو صوبہ کے چیف سیکریٹری کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ آپ کی سربراہی میں صوبہ کی بیوروکریسی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :