ہمیں اپنی نئی نسل کے اندر مسلمانوں کے روشن ماضی کی طرح ایک دفع پھر سے تعلیمی فکر کو پیدا کرنا ہے ، احسن اقبال
پیر 25 مارچ 2024 15:35
(جاری ہے)
یونیورسٹی آف نارووال کی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے پروفیسر احسن اقبال چودھری کو مذکورہ اسکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال چودھری نے روڈ رولر چلا کر آپریشنل فسیلٹیز پر کام کا باقاعدہ افتتاح کیا اور یونیورسٹی آف نارووال کے ٹرانسپورٹ پول کیلئے خریدی جانے والی 4 بسیں یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کیں اور ایڈمن بلاک میں پودا بھی لگایا۔
بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف نارووال کے ان منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنا میرے لئے خوشی کی بات ہے۔ جن منصوبوں کی منظوری ہمارے دور میں دی گئی وہ پچھلی حکومت کے دور میں بلاوجہ التوا ءکا شکار رہے۔میرے ساتھ منسوب تمام تر منصوبوں پر کام کو بلاوجہ روکا گیا۔ہم نے سینٹر آف ایکسی لینس کے لئے زمین کی خریداری کے لئے پچھلی پنجاب گورنمنٹ نے پیسے روک لئے اور پی۔ٹی۔آئی کی لوکل قیادت نے اس منصوبے کی تکمیل کو روک کر اپنی تعلیم دشمن سوچ اور انتقامی کارروائی کا منہ بولتا ثبوت دیا۔یونیورسٹی آف نارووال کے کئی ایک منصوبے جن کو چار سال بلا وجہ التوا کئے رکھا اب ان منصوبوں کی لاگت کئی گناہ بڑھ چکی ہے اب کیا اس نقصان کا ازالہ اڈیالہ جیل میں موجود ہینڈ سم لیڈر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نارووال کی سطح پر چلتے ہوئے تمام منصوبے بند کئے گئے اور اس طرح نارووال کی ترقی کو روکا گیا۔ہم نے آپ بچوں کےلئے تعلیم کی تمام تر سہولیات مہیا کی ہیں اب آپ تعلیم کے میدان میں اپنا مقام خود پیدا کریں۔ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا نام پیدا کریں۔آئی۔ٹی کے استعمال سے دنیا بھر کی لائبریریوں سے اپنی تعلیمی ضروریات کو پورا کریں اور ریسرچ کی دنیا میں اپنا نام پیدا کریں۔اپنے اس وقت کا بھرپور استعمال کریں اور اپنی انٹلیکچول گروتھ پر دھان دیں۔صرف نوٹسز پر اکتفا کرنے سے آپ آج کی دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔آج انوویشن کا زمانہ ہے آپ کو چاھیے کہ اپنے علم کو آپ گریڈ کرتے رہیں۔نئی نئی چیزیں سیکھیں اور اپنے آپ کو لائف لانگ لرنر کے طور پر تیار کریں۔میری خواہش ہے کہ ہم ملکی سطح پر نارووال کی پہچان لیڈر آف ایجوکیشن کے طور پر کرواسکیں۔مجھے امید ہے کہ آپ میرے اس خوب کو شرمندہ تعبیر ضرور کریں گے۔حالیہ الیکشن کمپین کے دوران مجھے ایسے کئی والدین ملے ہیں جن کے بچوں کا مستقبل انہی یونیورسٹیوں کی وجہ سے روشن ھوا ھے آج یونیورسٹی آف نارووال کے بچے دنیا کی بہترین درسگاہوں میں اپنی تعلیم کو مکمل کر رھے ہیں۔شکرگڑھ اور ظفروال سمیت دور دراز کے علاقوں کے بچے اور بچیوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا کریں تاکہ تمام تر طلبہ کو یہ سہولت میسر آسکے۔اس یونیورسٹی کی بنیاد کا اصل مقصد اپنی نئی نسل کے اندر مسلمانوں کے روشن ماضی کی طرح ایک دفع پھر سے تعلیمی فکر کو پیدا کرنا ہے اور اس ادارے کی ریسرچ کو مجموعی طور پر مسلم امہ کے فائدے کے لئے پیش کرنا ہے۔آج آپ اسرائیل کو دیکھیں کہ وہ انتہائی قلیل تعداد میں ہوتے ہوئے بھی کروڑوں مسلمانوں کے لئے مصائب کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ آج ٹیکنالوجی میں مسلم دنیا سے بہت آگے ہے۔ہمارا روشن مستقبل آپ بچوں کی محنت اور کوشش کے ساتھ وابستہ ہے اس لئے جی بھر کے محنت کریں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.