کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان جاں بحق

پیر 25 مارچ 2024 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) شہر قائد کراچی میں پولیس جرائم پیشہ افراد کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو گئی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر فائیو میں مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کر دی، اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزموں نے نوجوان پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم تور گیا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان پر گولیاں چلائیں، جائے وقوعہ سے 4 نائن ایم ایم کے خول ملے، ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے، دوسری جانب ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کیخلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور دھرنا دیکر ٹریفک بلاک کر دی۔یاد رہے کہ کراچی میں رواں سال ابتدائی 3 ماہ میں مختلف جرائم کے دوران 45 سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، شہر قائد میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔#