Live Updates

کیپٹن صفدر نے سابق ججز کو قومی مجرم قرار دیدیا،کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

پیر 25 مارچ 2024 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سابق ججز کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر نے سپریم کورٹ کے سابق ججز کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے عدالتی کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور پاناما کیس سننے والے 5ججز نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کی ایماء پر غلط فیصلے دیئے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے اس لئے غلط فیصلہ دلوایا کہ انہیں علم تھا کہ نواز شریف ایکسٹینشن نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے جنرل باجوہ کے بعد آرمی چیف بننے کیلئے الیکشن چرایا، ان قومی مجرموں کو عدالتی کٹہرے میں لانا ہوگا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات