Live Updates

فیصل آباد، نوجوان کے قتل کی ایف آئی آر علاقہ ایس ایچ او ار دیگر کے خلاف درج کی جائے ،ڈویژنل صدر سید عنایت علی

منگل 26 مارچ 2024 13:03

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) فیصل آباد پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویڑنل صدر سید عنایت علی شاہ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق،ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری،ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہجہان کھرل،ڈویڑنل نائب صدور ماسٹر اشفاق احمد، چوھدری صادق جٹ،ڈویڑنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہرشی،رانا محسن خان،رائے عابد کھرل،فرحان چوھدری،میاں عثمان حفیظ نے کہاہے کہ پتنگ کی ڈور سے نوجوان آصف کی ہلاکت پر جتنا بھی دکھ کا اظہار کیا جائے وہ بہت کم ہے اور یہ فیصل آبادپولیس کی نااہلی کا عملی ثبوت ہے نوجوان کے قتل کی ایف آئی آر علاقہ ایس ایچ او ار دیگر کے خلاف درج کی جائے،شہر فیصل آبادکے تھانوں میں پتنگ بازی اور ڈور فروشی کا دھندہ پہلے کی طرح اب بھی عروج پر ہے جس کی باقاعدہ سرپرستی ان تھانوں کے اہلکار خود کرتے ہیں دھاتی/ قاتل ڈوراستعمال کرنے والوں کوکسی صورت بھی معاف نہیں کیاجاسکتا سمن آبادمیں ڈورسے نوجوان کی ضائع ہونے والی جان بڑاسانحہ ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلی مریم نواز نے واقعہ کاسخت نوٹس لے کررپورٹ طلب کی ہے تاہم وہ خودبھی ان سے خاندان کی ہرلحاظ سے دادرسی کی بھی درخواست کریں گے متوفی کے والداشفاق سے ہمدردی کااظہار کرتے ہیں اوران کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی پہلے بھی ہوتی تھی مگردھاتی تلوار اورقاتل ڈوراستعمال نہیں ہوتی تھی۔ پولیس نے توپتنگ بازی اوربچوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کے لئے اعلانات بھی کرائے مگر پتنگ بازبازنہیں آسکے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات