الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم‘اپیلیٹ ٹربیونل نے چوہدری مونس الہی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے

آر اوز کے غلط فیصلوں کو ایک طرف رکھا جائے اور اپیل کنندگان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں. مونس الہی کے وکیل کی استدعا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 مارچ 2024 15:13

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم‘اپیلیٹ ٹربیونل نے چوہدری مونس الہی کے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ۔2024 ) لاہور ہائی کورٹ میں قائم اپیلیٹ ٹربیونل نے ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں. مونس الٰہی کی جانب سے ٹربیونل میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ان کے کاغذات عدالتی مفرور ہونے کے باعث مسترد کیے گئے ہیں، ٹربیونل ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے مونس الٰہی کے پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ کے ایک اپیلٹ ٹربیونل نے مونس الٰہی کی جانب سے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیے تھے. ٹربیونل کے جسٹس شاہد کریم نے الیکشن کمیشن کو اپیلوں کے جوابات جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے انہوں نے ٹربیونل سے کہا کہ آر اوز کے غلط فیصلوں کو ایک طرف رکھا جائے اور اپیل کنندگان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں.