غ*گورنرپنجاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تاحال کوئی نام فائنل نہ ہوسکا

Zبہاولپور ڈویژن سے 3نام سامنے آگئے، پارٹی ورکروں اورجیالوں کی جانب سے بہاولپورکے مقامی رہنمائوں اور وفادار ورکروں میں سے کسی کو گورنرپنجاب اور دیگراہم عہدوں پرلگانے کامطالبہ : سابقہ مشیربرائے وزیراعظم پاکستان بینظیربھٹو شہید کی جانب سے آصف علی زرداری سے تحریری طورپرملاقات کاوقت مانگ لیاگیا

منگل 26 مارچ 2024 18:40

… بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) گورنرپنجاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تاحال کوئی نام فائنل نہ ہوسکا، بہاولپور ڈویژن سے 3نام سامنے آگئے، پارٹی ورکروں اورجیالوں کی جانب سے بہاولپورکے مقامی رہنمائوں اور وفادار ورکروں میں سے کسی کو گورنرپنجاب اور دیگراہم عہدوں پرلگانے کامطالبہ، سابقہ مشیربرائے وزیراعظم پاکستان بینظیربھٹو شہید کی جانب سے آصف علی زرداری سے تحریری طورپرملاقات کاوقت مانگ لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان معائدے کے مطابق گورنرپنجاب پیپلزپارٹی سے لیاجاناہے اس حوالے سے مختلف نام گورنرپنجاب کیلئے سامنے آچکے ہیں جن میں اپرپنجاب سے قمرالزمان کائرہ اور افضل چن جبکہ جنوبی پنجاب بہاول پورڈویژن سے مخدوم احمدمحمود اور چوہدری ذکاء اشرف کانام شامل ہے تاہم معلوم ہواہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور کے پرانے جانثار مقامی رہنماء وسابق مشیر وزیراعظم پاکستان بینظیربھٹوشہید محمدحسین آزاد ایڈووکیٹ کی جانب سے بھی پارٹی قائدین کوتحریری طورپر اہم ذمہ داری دئیے جانے کامطالبہ کیاگیاہے جس کے بعد زرائع کے مطابق پارٹی قائدین کی جانب سے محمدحسین آزادایڈووکیٹ کے نام پربھی غوروغوض کیاجارہاہے جبکہ اس سے پہلے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی ورکروں کی جانب سے پارٹی رہنمائوں سے مطالبہ کیاگیاتھاکہ گورنرپنجاب سمیت اہم عہدوں پر بہاول پور کے مقامی جانثار پرانے ورکروں ،رہنمائوں کو لگایاجائے تاکہ بہاول پور سمیت جنوبی پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی آئندہ الیکشنوں میں پوزیشن مزیدبہترہوسکے جبکہ پارٹی زرائع سے معلوم ہواہے کہ محمدحسین آزادایڈووکیٹ کی جانب سے صدرپاکستان آصف علی زرداری کوایک تحریری لیٹرجاری کیاگیاہے جس میں ان سے ملاقات کاوقت مانگاگیاہے ،پارٹی زرائع کاکہناہے کہ محمدحسین آزاد انتہائی سینئر مقامی رہنماء ہیں جنہوں نے جنرل ضیاء کے آمریت کے دورمیں جیلیں بھی کاٹیں جبکہ وہ سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیربھٹو شہید کے پولیٹیکل ایڈوائزرکے طورپربھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گورنرپنجاب سمیت دیگراہم عہدوں کے لئے مضبوط امیدوارثابت ہوسکتے ہیں۔