wصدر اور وزیر اعظم کی ملاقات ،مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال

رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے اقدامات پر اظہار اطمینان،آئی ایم ایف پروگرام زیر بحث

منگل 26 مارچ 2024 19:55

} اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے ،سیاسی و معاشی صورت حال سمیت اہم امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا،ایوان صدر ذرائع کے مطابق یہملاقات ایوان صدر میں ہوئی ،صدر اور وزیرِ اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدر اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہاربھی کیا، دونوں رہنمائوں نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،وزیر اعظم نیملاقات میں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے متعلق امور پر بھی اعتماد میں لیا *** 26-03-24/--138 #h# ج*صدر، وزیر اعظم کا چینی باشندوں کی ہلاکت پرچینی حکومت سے اظہار افسوس ھ*بزدلانہ کارروائیوں سے پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا،زرداری،شہباز شریف #/h# ّاسلام آباد(آن لائن)صدر ،وزیر اعظم نے بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس اور گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ،ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بشام حملے میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کی ،صدر جاں بحق چینی باشندوں کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک - چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ،قبل ازیں وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردانہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،انہوں نے کہا کہ چینی باشندے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اور انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔