تربت دہشتگردانہ حملے میں شہید سپاہی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا، آئی ایس پی آر

منگل 26 مارچ 2024 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) تربت دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونیوالے سپاہی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز تربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ہیڈکوارٹر فرنٹیر کور بلوچستان تربت میں ادا کر دی گئی جس میں سینئرافسران اورفوجی جوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی نعمان فرید شہید کی عمر 24سال تھی جو مظفر گڑھ کا رہائشی تھا، سپاہی نعمان فرید شہید نے 2سال سے زائد عرصہ ملک کے دفاع کی ذمہ داریاں سر انجام دیں، شہیدنے سوگواران میں اہلیہ ،بیٹی ، بہن بھائی اور والدین چھوڑے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔