3 میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی استعداد کار و ظرفیت بڑھانے کے بجائے عام آدمی کے وسائل کی ضیاع کے لئے پہلے بھی اوچھے ہتھکنڈے ناکام رہے ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

منگل 26 مارچ 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) سینئر سیاسی رہنما و کوئٹہ ڈیولپمنٹ محاذ کے چیئرمین عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ نئی صوبائی حکومت کی تشکیل و اہداف واضح ہونی چاہیے میونسپل سروسز کی بحالی کے بغیر تمام اقدامات نمائشی رہے گے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی استعداد کار و ظرفیت بڑھانے کے بجائے عام آدمی کے وسائل کی ضیاع کے لئے پہلے بھی اوچھے ہتھکنڈے ناکام رہے ہیں پی ڈی ایم صوبے کی بدنام ترین محکموں میں سے ایک کا اعزاز حاصل کر چکا ہے اسے کوئٹہ کے وسائل و اختیارات ہڑپ کرنے نہیں دیں گے کوئٹہ ڈیولپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم پہلے واضح کرچکی تھی کہ وفاقی محکموں سوئی سدرن گیس کمپنی اور واپڈا کی ناقص کارکردگی پر انتظامی گرفت کی کمزوری اور وزیر اعلی کے منصب سنبھالنے کے فوری بعد دونوں محکموں سے بریفننگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں شیطانی محکموں کے سامنے عدالت عالیہ اور صوبائی حکومت بے بس ہوچکی ہیں جبکہ ان کے شاہ خرچیوں اور انسانی نفسیات و احساس دردمندی کے برعکس اشرافیہ اور مافیاز کے مفادات کے تحفظ کے لئے اقدامات و قوانین قابل گرفت ہیں -کیو ڈی ایم کے مرکزی صدر نے کہا کہ پیچلھلے دس پندرہ دن پہلے بھی مرمت اور توسیع کے نام سے گیس بند کر دیا گیا تھا اور پھر ہفتہ دس دن کم پریشر سے لاکھوں انسان مریض و مرد و خواتین بیزار ہو چکے ہیں اب اس طرح کے ہتھکنڈوں سے شہر نا پرساں کے اندر یہی ناٹک رچانے کا اعلان نامنظور ہے جسے کیو ڈی ایم تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دیتے ہیں عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ کیو ڈی ایم مطالبہ کرتی ہے کہ رمضان المبارک کے نیک لمحات میں بدترین منہگائی اور انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک بدانتظامی صورت حال میں گیس و بجلی کے بلز فریز کیا جائے اور عام آدمی کے مشکلات کے پیش نظر اسے ریلیف دیا جائے گرین بس سروس کے روٹس پر عوامی ضرورتوں کے پیش نظر اوپن ورکنگ کمیٹی کا نظام اپنایا جائے کیو ڈی ایم گرین بس سروس کے حوالے سے ڈسکشن و تبادلہ خیال کے لئے پیچلھلے کئی مہینوں سے واچ اینڈ سپورٹ پروگرام کے تحت نتائج و اثرات کو بہت قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں اور نتائج و تجاویز مرتب کرتے ہیں اب اس ضروری ہے کہ گرین بس سروس کے روٹس اور ثمرات خروٹ آباد پشتون آباد برورری سریاب ہزارہ ٹان نواں کلی ہنہ اڑک اور مری آباد خواتین یونیورسٹی اور اسپینی روڈ مشرقی و مغربی بائی پاس تک توسیع دی جائے اور مین شاہروں اور بڑے علاقوں کے لئے خصوصی روٹس اور کم از کم سٹاف روٹ متعارف کرایا جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے شہر کوئٹہ کیلئے اعلان کردہ رمضان المبارک پیکج کو مسترد و ناکافی قرار دیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی ناقص کارکردگی کے اوپر ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا محکمہ گیس و بجلی کی سنگین لوڈ شیڈنگ اہل کوئٹہ پر ظلم قرار دیتے ہوئے ہزاروں لاکھوں روپے کے بلز پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور رمضان المبارک کو شہریوں کیلئے گیس و بجلی فوری طور پر بحال کرنے کی مطالبہ کیا ، محکمہ واسا سے شہریوں کیلئے پانی فوری دستیاب کرنے کی مطالبہ کیا ضرروت اس امر کی ہے کہ محکمہ بلدیات اور میٹرو پولیٹن اور مونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کو اورہالنگ پلان تشکیل دیا جائے کوئٹہ شہر میں میونسپل سروسز کی بحالی کے لئے بلدیاتی انتخابات کو جلد از جلد منعقد کیا جائے رمضان المبارک میں مہنگائی فوری طور _پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا گیا کہ ستے بازاروں اور انسانی عظمت و حفاظت زندگی کے برعکس اشرافیہ کے نخروں کے طرز پر آٹا تقسیم کرنے کے بجائے عام آدمی کے مفادات و حقوق کی تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ ضروریات زندگی کی قیمتیں مافیاز و نااہل بیوروکریسی کے چالبازیوں سے نکال دیا جائے عوام و خواص میں شعور بیدار کرنے کے لئے ضروری اقدامات تجویز اٹھانے کا راستہ اختیار کیا جائے ورنہ آم شہر کوئٹہ کے مسائل پر مزاحمتی تحریک شروع کی جائیگی۔