پاک چین تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین
چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، ترجمان چینی وزیر خارجہ
بدھ 27 مارچ 2024 12:50
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، پاک چین تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کے ساتھ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز 26 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک چینی کمپنی کی جانب سے شروع کیے گئے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی گاڑی پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق اس سہ پہر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سوگوار خاندانوں اور چینی حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ اسی دن پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور کئی دیگر سیاسی شخصیات نے حملے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ گوادر پرو کے مطابق منگل کی رات دیر گئے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیدونگ نے راولپنڈی کے اسپتال کا دورہ کیا اور متاثرین کی باقیات وصول کیں۔ اس سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات، چینی فریق کو تحقیقات کی پیشرفت سے بروقت آگاہ کرنے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی سیکیورٹی کو جامع طور پر مضبوط بنانے اور پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا عہد کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.