رئوف صدیقی، نجیب ہارون سمیت کئی ایم کیو ایم رہنما سینیٹ الیکشن سے دستبردار

واوڈا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، وہ ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں کہ نہیں یہ انہیں سے پوچھا جائے،عبدالرؤف صدیقی

بدھ 27 مارچ 2024 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عبدالرئوف صدیقی، نجیب ہارون، نگہت شکیل اور یاسمین دادا بائی بھی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں الیکشن کمیشن آفس آنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الرئوف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے کا پارٹی کا فیصلہ ٹھیک ہے۔فیصل واوڈا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، وہ ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں کہ نہیں یہ انہیں سے پوچھا جائے۔علاوہ ازیں نجیب ہارون نے کہاکہ پی ٹی آئی کراچی کا پہلا صدر تھا،2018 میں الیکشن لڑا، 20 ماہ بعد پتا چلا پارٹی راستے سے بھٹک رہی تھی مستعفی ہوگیا۔نجیب ہارون نے کہا کہ 6 جنوری سے ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں۔