انجمن تاجران باغ کے سابق صدر خان سلیم خان کے بڑے بھائی خان شبیر خان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

بدھ 27 مارچ 2024 17:33

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) انجمن تاجران باغ کے سابق صدر خان سلیم خان کے بڑے بھائی معروف تاجر وسیاسی سماجی شخصیت خان شبیر خان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، مرحوم خان شبیر خان اسسٹنٹ کمشنر چکار سردار صیاد الزماں کے حقیقی ماموں تھے ،مرحوم کی نماز جنازہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول باغ کے گرائونڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سردار ضیاء القمر،سردار میر اکبر خان،میئر میجر قیوم بیگ،ڈپٹی میئر افراز گردیزی،چیئرمین ضلع کونسل پروفیسر آصف،ممبران میونسپل کارپوریشن،ممبران ضلع کونسل،تاجروں،صحافیوں،سیاسی سماجی مذہبی،جماعتوں کے قائدین کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ سے قبل تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔\378