مظفرآباد،میونسپل کونسلر طاہر حسین مغل نے وارڈ کے تمام قبر ستانوں کی صفائی ستھرائی مکمل کروا دی

بدھ 27 مارچ 2024 19:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء)میونسپل کونسلر طاہر حسین مغل نے وارڈ کے تمام قبر ستانوں کی صفائی ستھرائی مکمل کروا دی ،قبرستانوں میں سے خود رو جھاڑیوں گھاس وغیرہ کاٹ دیا گیا اور کچرا بھی اٹھا دیا گیا درجنوں قبروں سے مٹی ملبہ بھی ہٹایا گیا ہے عوام نے میونسپل کونسلر طاہر حسین مغل کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ فنڈز اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود طاہر حسین مغل کی کارکردگی انتہائی شان دار ہے اور وہ عوام کی خوشی غمی میں شامل رہتے ہیں اور کوئی پروہ کیے بغیر لوگوں کے حقوق کی خاطر جان دار جنگ بھی لڑتے ہیں عوام نے طاہر حسین مغل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔