fافواج پاکستان کے خلاف بولنے والوں کیخلاف پارلیمنٹ میں بل لایا جائے ،9مئی کو اپنی افواج کیساتھ اظہار یکجتی کرینگے،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

;راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر)عبد القیوم نے کہا ہے کہ امریکہ نے سب سے زیادہ خطرہ چائنہ کو قرار دیا ہے ،چائنہ کو مستحکم کرنے کیلیے امریکہ بھارت کو افغانستان کیساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں ۔افغانستان کو بین الاقوامی برادری نے بھی تسلیم نہیں کیا جس سے مسائل بڑے انڈیا کو چائنہ کیخلاف کھڑا کرنے کی سازش امریکہ کر رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر جوظلم ہو رہا ہے اسکو کوئی نہیں سن رہا ،حال ہی میں دہشتگردی کی لہر بڑھی ہے ،2021کی نسبت 2023میں ہمارے زیادہ نوجوان شہید ہوئے۔پاکستان دنیا کے نقشے میں ایک مضبوط ملک ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی بھائی ہمارے ہیں ہمیں اپنا ملک عزیز ہے۔داسو ڈیم اب تکمیل کے مراحل میں ہے 2025میں چار ہزار میگا واٹ بجلی ملے گی ۔

داسو ڈیم پر 700ملین ڈالرز خرچ ہو چکے ہیں ۔ہم اپنی افواج کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔گوادر بندر گاہ پر پانچ چینی انجینیر کی جانوں پر افسوس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری عدلیہ کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے ،آج آرمی چیف پاکستان کی خاطر مختلف ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں ۔افواج پاکستان کے خلاف بولنے والوں کیخلاف پارلیمنٹ میں بل لایا جائے ۔9مئی کو اپنی افواج کیساتھ اظہار یکجتی کرینگے ۔نو مئی کے واقعے میں جو لوگ ملوث تھے انکو ابھی تک سزا نہیں ملی۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرامد کرتے ہوئے ایپکس کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کا پاکستان سے انخلاء کیا جائے۔