خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
تجارتی خسارے میں اضافے کی بنیادی وجہ چین اور بھارت سے درآمدات کا بڑھنا ہے.اسٹیٹ بنک کی رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 28 مارچ 2024 13:31
(جاری ہے)
جولائی تا فروری 24-2023 کے درمیان پاکستان کی خطے کے 9 ممالک افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے 20.58 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 91 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئی، یہ حجم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 2 ارب 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا تھا.
اس کے برعکس مالی سال 2024 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران درآمدات 14.16 فیصد بڑھ کر 8 ارب 32 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئیں، یہ حجم گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک ارب 33 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا تھا، نتیجتاً زیادہ تر ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا خطے میں پاکستان کی زیادہ تر برآمدات چین کو ہوتی ہیں، جس کا حصہ 60 فیصد سے بھی زائد ہے مالی سال 2024 میں جولائی تا فروری کے دوران چین کے لیے برآمدات 42 فیصد اضافے سے ایک ارب 89 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ایک ارب 33 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھیں، مالی سال 2023 میں پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 27.3 فیصد سکڑ کر 2 ارب 2 کروڑ ڈالر رہی تھی. چین سے درآمدات میں بھی 14.72 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران یہ 7 ارب 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 8 ارب 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئیں. پاکستان کی بھارت سے درآمدات بھی 10.47 فیصد اضافے کے بعد 13 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہوگئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 12 کروڑ 57 لاکھ ڈالر رہی تھیں، تجارتی رکاوٹوں کے باوجود درآمدات میں بھارت دوسرا بڑا ملک تھا، اس کے برعکس بھارت کے لیے برآمدات ایک لاکھ 61 ہزار ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر یک لاکھ 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر رہیں پاکستان کی افغانستان کے لیے برآمدات 7.68 فیصد گھٹ کر 31کروڑ 98 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 34 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہی تھی. مالی سال 2024 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ایران کو برآمدات نہ ہونے کے برابر ہے، تہران کے ساتھ زیادہ تر تجارت بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں غیر رسمی چینلز کے ذریعے کی جاتی ہے زیر جائزہ مدت کے دوران بنگلہ دیش کے لیے برآمدات 19.63 فیصد تنزلی کے بعد 42 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 52 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، اسی طرح درآمدات بھی 27 فیصد سے 3 کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہی. سری لنکا کے لیے برآمدات 32.3 فیصد اضافے کے بعد 26 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ہوگئی جبکہ درآمدات 3 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی نیپال کے لیے شپمنٹس 5.36 بڑھ کر 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہوگئی، جبکہ مالدیپ کے لیے برآمدات 11.96 فیصد اضافے کے بعد 53 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 59 لاکھ 90 ہزار ڈالر ہوگئی.مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.