الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقے ین ای264کوئٹہ کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 19:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقے ین ای264کوئٹہ کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز کیس کی سماعت کے موقع پر دارخوستگزار اختر مینگل کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جمال رئیسانی نگراں وزیر بھی تھا جبکہ اسوقت انکے پاس پاکستانی شہریت نہیں تھی انہوں نے کہاکہ جمال رئیسانی کا10دسمبر تک ووٹرز فہرستوں میں نام بھی نہیں تھا انہوں نے کہاکہ فارم 45اور فارم48 میں6500ووٹوں کا فرق ہے انہوں نے کمیشن سے استدعا کی کہ فارم45 کے مطابق فارم48 ترتیب دیاجائے کی اس موقع پر این ای264کے ریٹرنگ افسر نے بھی اپنی رپورٹ جمع کرادی الیکشن کمیشن نے این ای264کی انتخابی عذداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان