بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ سے ناروا سلوک میں حد سے بڑھ گئی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ سے ناروا سلوک میں حد سے بڑھ گئی،میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کی بھارت اور مقبوضہ کشمیر سے چھٹی کروانے کے لیے پر تول رہی ہے،مودی نے اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ پر پاکستان کے بیانیے کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ہے ،مودی حکومت انتخابات جیتنے کے بعد اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کے سرینگر میں واقع ہیڈ کوارٹر کو بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ کے ارکان کو سفارتی سہولیات سے بھی محروم کیا جاچکا ہے ،اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو مودی حکومت نے 2014 میں بھارتی حکومت کی فراہم کردہ رہائشی عمارتوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ،بھارتی حکومت کی ہدایات پر بھارتی DGMO نے 66 بھارتی فوجی ڈرائیور کی تعداد کم کرکے 40 کردی ہے،مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے آبزرور گروپ کے خلاف بھارتی رویہ مذید بگڑتا جارہا ہے۔