ٰننھا وی لاگر شیراز وزیر اعظم ہائوس پہنچ گیا،وی لاگر شیراز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

جمعرات 28 مارچ 2024 22:30

M؁اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ننھا وی لاگر شیراز وزیر اعظم ہائوس پہنچ گیا،وی لاگر شیراز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی آپ سے مل کر، وزیر اعظم نے سوال کیا کہ میرا نام پتا ہے آپ کو ،شیراز نے جواب دیا کہ جی شہباز شریف انکل، وزیر اعظم نے شیراز کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔شیراز نے کہاکہ بڑا ہو کر یوٹیوبر بنوں گا،وزیراعظم نے شیراز سے سوال کیا کہ کیا آپ مجھے اپنے گھر آنے کی دعوت دو گے۔