سپریم کورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالہ سے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
جمعرات 28 مارچ 2024 23:30
(جاری ہے)
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگلے روز 27 مارچ 2024ء کو چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون سے ملاقات کی اور اس کے بعد سی جے پی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور اسلام آباد میں موجود پاکستان بار کے سینئر ترین ممبر سے بھی ملاقات کی۔
مزید یہ کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تمام ججز کا فل کورٹ اجلاس اسی دن شام 4 بجے چیف جسٹس کی سربراہی میں بلایا گیا۔ فل کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے بھیجے گئے خط میں اٹھائے گئے مسائل پر غور کیا۔ فل کورٹ کے ارکان کی اکثریت میں اتفاق رائے پیدا ہوا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر چیف جسٹس وزیراعظم پاکستان سے مذکورہ خط میں اٹھائے گئے مسائل پر ملاقات کر سکتے ہیں اور اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کے ہمراہ (آج) جمعرات 28 مارچ 2024ء کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس، سینئر ترین جج اور رجسٹرارسپریم کورٹ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات تقریباً ایک ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا کہ ججز کے معاملات اور عدالتی کام میں ایگزیکٹو کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی صورت میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیا جا سکتا۔ انہوں نے اور سینئر ترین جج نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی ایک بنیادی ستون ہے جو قانون کی حکمرانی اور مضبوط جمہوریت کو برقرار رکھتا ہے۔ مزید برآں اجلاس کے دوران پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017ء کے تحت ایک انکوائری کمیشن بنانے کی تجویز پیش کی گئی جس کی سربراہی کسی ریٹائرڈ جج کو دی جائے جو اس معاملہ کی انکوائری کرے۔ وزیراعظم نے عہد کیا کہ مذکورہ کمیشن کی تشکیل کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج کے خیالات کی مکمل تائید کی اور انہیں مزید یقین دلایا کہ وہ آزاد عدلیہ کو یقینی بنانے کے لیے دیگر مناسب اقدامات کریں گے جس میں متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرنا اور از خود نوٹس کیس 7/2017 (فیض آباد دھرنا فیصلہ) کے پیراگراف 53 کے مطابق قانون سازی شروع کرنا شامل ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے اس کے بعد گزشتہ ملاقات کے تسلسل میں چیف جسٹس نے دوبارہ فل کورٹ میٹنگ بلائی اور ججز کو وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات سے آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.