وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او جہلم اور ڈی سی جہلم کی طرف سے میٹرک کے امتحانات کے انعقاد کے دوران امتحانی مراکز کے دورے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 29 مارچ 2024 12:29

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2024ء) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جہلم نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ امتحانات کے کامیاب اور پر امن انعقاد کے لئے ضلع بھر میں مختلف امتحانی سنٹرز کا وزٹ کیا، ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز سرکل ہائے اور ایس ایچ اوز تھانہ جات نے بھی اپنے اپنے علاقہ میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے طلباء کو محنت ، ایمانداری اور لگن کے ساتھ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی، ڈی پی او جہلم کا امتحانی عملہ سے سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال ، امتحانات کا شفاف انعقاد ممکن  بنانے کے لئے جہلم پولیس کا تعاون آپ کو ہمہ وقت حاصل رہے گا ، کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس فوری حرکت میں آئے گی ، ڈی پی او جہلم کی امتحانی عملہ کو یقین دہانی۔

(جاری ہے)

نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل اور روشن چہرہ ہیں جنہیں مہذب اور قابل بنانا ہم سب کا فرض ہے، ڈی پی او جہلم