ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت 4اپریل کو ہونے والاجلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کردیاگیا

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والا عظیم الشان جلسہ عام 4 اپریل کے بجائے اِس بار 14اپریل کو منعقد کیاجائے گا،ترجمان بلاول ہائوس

جمعہ 29 مارچ 2024 13:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والا عظیم الشان جلسہ عام 4 اپریل کے بجائے اِس بار 14 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس کے ترجمان سریندر ولاسائی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، رمضان المبارک کے احترام میں 4 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام کو ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ عظیم الشان عوامی اجتماع 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں منعقد ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام میں اہم خطاب کریں گے، جس میں پاکستان بھر سے جیالے اور عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔