Live Updates

سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، آئندہ صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 29 مارچ 2024 15:39

سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ2024 ء) وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد کردی،کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میںپروٹوکول کیلئے سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات کیلئے ریڈ کارپٹ استعمال نہیں ہوگا۔

صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے دوروں کے دوران دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ان کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے مراسلہ جاری کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

مراسلے میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسی شہر کے دورے کے دوران دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی، مریم نواز کی نقل وحرکت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کئے جائیں گے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کئے جائیں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے عہدے سنبھالتے ہی اگلے دن سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیاتھا ۔اپنی سول سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر انہوں نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

میرے دورے کے دوران شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رہنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے عوام کو تکلیف یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑے اس لئے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بناتے ہوئے ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی جگہ میرے دورے کے دوران عوام کو اذیت نہ اٹھانی پڑے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات