معیشت کی بحالی اور عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ، حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہوئی، آنیوالے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہو گی،عطااللہ تارڑ
ہفتہ 30 مارچ 2024 13:10
(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑنے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی اورعوام کے مسائل کا حل ہے، اس حوالے سے حکومت دن رات کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شر یف کی ہدایات پر حکومت کی جانب سے بروقت اور مثبت اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چند روز قبل ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریری طور پر تمام وزارتوں کو قلیل اور طویل المدتی اہداف حاصل کرنے کیلئے دستاویز ات ارسال کی ہیں، ان اہداف میں بیروزگاری کا خاتمہ، مہنگائی میں کمی اور معاشی مسائل کا حل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے بروقت حصول کیلئے وزارتوں کو سختی سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف ان اہداف سے متعلق تمام وزارتوں سے ان کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں معاشی بدحالی ہوئی جس کی وجہ سے پچھلے 16ماہ میں ہماری حکومت نے معیشت کی بحالی کے اقدامات پر فوکس کیا، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ مسائل اور مشکلات کا سامنا کیا اور ان مسائل پر قابو پایا جلد ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال کر مضبوط معاشی قوت بنائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی ورکرزکی قربانیوں نے جمہوریت کو تقویت بخشی ہے، کارکن ہمیشہ پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں، (ن) لیگ ہمیشہ اپنے کارکنوں کی آواز بن کر کھڑی رہی ہے، ہمیشہ خدمت کی سیاست کی اور اپنے کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کیا، اب بھی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مخلص کارکن کبھی ضمیر کا سودا نہیں کرتے، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا چہرہ ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کارکن عتیق چوہدری پارٹی کے بے لوث کارکن تھے، عدالتیں ہوں، کچہریاں ہوں یا تھانے عتیق چوہدری پارٹی کے ساتھ ہر جگہ کھڑے رہے، ایسے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کی بدولت ہی آج ہم ان عہدوں پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی کارکنان کے حق کے لئے آواز بلند کی ہے، کارکنوں کا استحصال کبھی نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مرحوم کارکن عتیق احمد کے بچوں کی بھرپور کفالت کی جائے گی، ان کے بچوں کے لیے مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے مسلم لیگ (ن) کے کارکن عتیق چوہدری کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم عتیق چوہدری کی پارٹی کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں رہنمائوں نے عتیق چوہدری مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.