آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی پر پی ٹی آئی الزامات سندھ حکومت نے مسترد کر دیئے

کسی امیدوار کو گرفتار نہیں کیا گیا، جھوٹ اور پروپیگنڈا ان کا وطیرہ ہے، وزیر داخلہ سندھ

ہفتہ 30 مارچ 2024 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی رہنما آصفہ بھٹو کی این ای207نواب شاہ سے بلا مقابلہ کامیابی پر پی ٹی آئی کے الزامات سندھ حکومت نے مسترد کر دیئے ہیں۔پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے الزام عائد کیا تھا کہ آصفہ بھٹو کے مخالف امیدواروں کو گرفتار کیا گیا اور صرف آصفہ کے کورنگ امیدواروں کے کاغذات منظور ہونے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایک بیان میں کہا کہ نوابشاہ سے این ای207کے امیدوارکوگرفتارنہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ،منافقت اورپروپیگنڈاان لوگوں کا وطیرہ ہے، مشہوری اورسپورٹ کیلئے الزام سے گریزکیاجائے۔ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ انتخابات میں مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آئیں، انتشارکی سیاست جمہوریت کے حسن پربدنما داغ ہے۔