yن لیگ کا سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ میں توسیع پر ن لیگ کی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی ہے، پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف نے کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ میں قانونی و پارلیمانی امور کا چارج رانا ثنا اللہ خان کو دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کابینہ میں 5 سے 8 وزرا اور معاونین بھی شامل کیے جائیں گے۔ صوبائی کابینہ میں سینئر سیاستدانوں کو شامل کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پنجاب کابینہ میں توسیع سینیٹ انتخابات کے فوری بعد کر دی جائے گی۔