اسد قیصر کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کو وفاقی حکومت سے روابط ختم کرنے کا مشورہ حیران کن ہے، سینیٹر شیری رحمان

ہفتہ 30 مارچ 2024 21:35

۔ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کو وفاقی حکومت سے روابط ختم کرنے کا مشورہ حیران کن ہے،خیبر پختون خواہ حکومت کو مفاہمت کی بجائے مزاہمت کرنے کی ہدایت بھی تشویشناک ہے،تحریک انصاف کے رہنما صوبے کو وفاق سے ٹکرانے کے مشورے نا دیں، شیری رحمان نے کہا کہ یہ ملک اور جمہوریت کیلئے فائدہ مند نہیں،تحریک انصاف کی سابق وفاقی حکومت سے شدید اختلافات اور تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے سندھ حکومت کو اس طرح کے مشورے نہیں دئے،سندھ حکومت اپنا آئینی فرض اور کردار ادا کرتی رہی،ایک صوبے کو وفاق کے خلاف اکسانہ کوئی سیاست نہیں،وفاق کے سامنے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کرنے کے آئینی طریقہ کار اور فورمز موجود ہیں،محسوس ہوتا ہے تحریک انصاف ماضی کی غلطیوں سے ابھی تک نہیں سیکھی، تحریک انصاف اپنے غیر ذمہ دارانہ رویوں اور سیاست پر نظر ثانی کرے۔