یہ حکومت پورے 5 سال چلے گی کیونکہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے
حکومت کو بنے ایک ماہ نہیں ہوا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے 6ماہ دینے چاہئیں، مزید قرض لے کر لوگوں کو ریلیف دینا ہے تو یہ مسائل کا حل نہیں، مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 مارچ 2024 23:54
(جاری ہے)
پی ٹی آئی حکومت نہیں بنا سکتی، حکومت کو بنے ایک ماہ نہیں ہوا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے 6ماہ دینے چاہئیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر پیٹرولیم وتوانائی مصدق ملک نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چھ ججز نے جو خط لکھا وہ سرکار کو نہیں سپریم کورٹ کو لکھا گیا تھا، سپریم کورٹ نے فل کورٹ بلوائی، اور جو فیصلہ ہوا وہ بھی حکومت کا نہیں تھا بلکہ سپریم کورٹ کا تھا کہ ایک کمیشن بنایا جائے اور حکومت کو ہدایت دی جائے کہ وہ فوری طور کمیشن کی تشکیل کرے۔
سوال ہے کہ کیا سپریم کورٹ کو 184کے تحت خود کاروائی کرنی چاہیئے تھی یا حکومت کو کمیشن بنانے کا کہنا چاہیے تھا؟وہ سپریم کورٹ سے پوچھنا ہوگا، تمام ججز نے رہنمائی فرمائی کہ کمیشن مقرر کیا جائے ،جس پر وفاقی کابینہ نے ایک کمیشن بنانے کی منظوری دی اور کمیشن قائم کردیا گیا۔ ماسوائے پی ٹی آئی کے تصدق جیلانی پر آج تک کسی نے الزام لگاتے دیکھا ؟ثاقب نثار کے علاوہ وہ کسی کو نہیں مانتے، اگر ثاقب نثار کو مقرر کرنا ہے تو پھر سپریم کورٹ میں جانا ہوگا۔کمیشن کوہائیکورٹ اور کریمنل کورٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے ،اگر کوئی بات نہیں مانتا توتوہین عدالت لگے گی، کیا چھ ججز کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے؟ اس کا فیصلہ تصدق جیلانی کریں گے کہ ان ججز سے کیسے معلومات لینی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.