بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے گزشتہ برس 135 بلین ریال خرچ کیے،سعودی سینٹرل بینک

اتوار 31 مارچ 2024 08:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2024ء) سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے 135 بلین ریال خرچ کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ کی جانب سے جاری رپورٹ مین کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی خرچ کی گئی رقم تاریخی ریکارڈ ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔سامانے کہا ہے کہ ’2022 کے مقابلے میں 2023 کے دوران بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے 42.8 فیصد زیادہ رقم خرچ کی ہے۔قبل ازیں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جن کی شرح 2019 کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے۔