۹سکھر سے اغوا ہونیوالی معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی کیلئے ڈیرہ مراد جمالی میں ہندو برادری کا احتجاجی ریلی

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

>تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) سندھ کے ضلع سکھر سے اغوا ہونیوالی معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی کیلئے ڈیرہ مراد جمالی میں ہندو برادری اور تاجروں نے پرامن احتجاجی ریلی نکالی معصوم پریا کماری کی بازیابی کیلئے ریلی میں سول سوسائٹی شہری سیاسی سماجی رہنمائوں اقلیتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ہندو پنچائیت کے سینئر رہنمائ مکھی مانک لعل اور سیٹھ تارا چند نے کی ریلی میں انجمن تاجران کے صدر کامریڈ تاج بلوچ،جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری و انجمن تاجران کے سیکریٹری لیاقت علی چکھڑا ،ہولسیل کے صدر میرجان مینگل،مولانا نواب الدین ڈومکی ،خان جان بنگلزئی ،ہرپالداس نے شرکت کی ریلی کیشرکا نے ہاتھوں میں پلیکارڈ اٹھا رکھے تھے اور پریا کماری کی بازیابی کیلئے بلندوبانگ نعرے فضا میں بلند کئے گئے اس موقع پر ریلی کیشرکا مکھی مانک لعل،تارا چند،میر جان مینگل،تاج بلوچ نیخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتنا زیادہ عرصہ گزرگیا ہے لیکن پریا کماری کو سندھ حکومت بازیاب نہ کراسکی جوکہ سندھ حکومت کی نااہلی ہے معصوم بچیوں کا اغواہ روز کا معمول بن چکا ہے اب سندھ حکومت میں اقلیتوں کا رہنا مشکل ہوگیا ہے کوئی بھی سندھ میں محفوظ نہیں بدامنی لوٹ مارچھینا جھپٹی قتل و غارت عام ہوچکا ہے سندھ کی دھرتی معصوم لوگوں کے قتل کے خون سے رنگین ہو چکی ہے جوکہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے مظاہرین نے پاکستان وزیراعظم شہبازشریف سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلدازجلد معصوم پریا کماری کو بازیاب کرائیں اور اقلیتی برادری کو انصاف دیا جائے بصورت دیگر ملک گیرسخت احتجاج کیا جائے گا۔