پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں موجود بہت تجربہ کار کرکٹرز کے فیصلے سے حیران ہوں، شاہین آفریدی کو ہٹانے پرشاہد آفریدی کا رد عمل

مجھے اب بھی یقین ہے اگر تبدیلی ضروری تھی تو پاکستان کی قیادت کے لیے سینئر بیٹر محمد رضوان بہترین انتخاب تھا، بابر اعظم کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار

پیر 1 اپریل 2024 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا دوبارہ کپتان نامزد کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں موجود بہت تجربہ کار کرکٹرز کے فیصلے سے حیران ہوں۔

(جاری ہے)

شاہد خان آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین خان آفریدی کی جگہ بابراعظم کو کپتان بنائے جانے پر کہا کہ میں پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں موجود بہت تجربہ کار کرکٹرز کے فیصلے سے حیران ہوں۔

اپنے دور کے عظیم آل راونڈرنے کہا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر تبدیلی ضروری تھی تو پاکستان کی قیادت کے لیے سینئر بیٹر محمد رضوان بہترین انتخاب تھا۔شاہد آفریدی نے کہا اب نئے کپتان کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تومیں پاکستان کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔