م* اسرائیل خطے کے لئے ایک ناسور ہے اس کا واحد علاج صرف جہاد ہے، محمد ایوب انصاری

ماہ مقدس میں بھی اسرائیل کے ظالمانہ سلوک فلسطینیوں پر جاری رہنا افسوسناک ہے ،ترجمان سنی علماء کونسل

پیر 1 اپریل 2024 17:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) سنی علماء کونسل کے ترجمان مولانا محمد ایوب انصاری نے مسجد امیر معاویہ کے ختم قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کا بچوں و عورتوں پرجاری بمباری قابلِ افسوس ہے ، اسرائیل خطے کے لئے ایک ناسور ہے اس کا واحد علاج صرف جہاد ہے ، مقام افسوس ہمارے مسلمان دنیا و حکمران صرف مذمتوں تک محدود رہے ہیں ، اب مسئلہ مذمتی بیانات کا نہیں ، امریکہ اور برطانیہ یورپی ممالک اسرائیل کے فوجیوں اور اسلحہ کے ساتھ جنگ میں شمولیت کے، اسلامی دنیا کے حکمران اسرائیل کے خلاف عملی جنگ میں شامل ہوکر قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے جہاد کا اعلان کرے اور تمام اسلامی ممالک یہودی کمپنیوں کے مصنوعات سے بائیکاٹ کرکے ان پر پابندی لگائے اور عالمی قوانین کے خلاف ورزی ہسپتالوں مہاجر کیمپوں سکولوں مساجد امدادی کارروائیوں کے مراکز کو نشانہ بنانے پر جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کریں ، ان شائ اللہ وہ دن دور نہیں کہ اسرائیل امریکہ برطانیہ کو نہتے بچوں عورتوں پر مظالم کا حساب دینا ہوگا۔