)قومی اسمبلی کے اجلاس

) سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت، پتنگ کی ڈور سے جان کی بازی ہارنے اور دیگر وفات پانے والوں کے لیے فاتحہ خوانی ا* پانچ چینی انجینئروں کی ہلاکت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

پیر 1 اپریل 2024 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت، پتنگ کی ڈور سے جان کی بازی ہارنے اور دیگر وفات پانے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پانچ چینی انجینئروں کی ہلاکت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا سپیکر ایاز صادق نے کہاکہ یہ ایوان 5 چینیوں کے ہلاکت کی مذمت کرتا ہون ان کے لیے ایوان میں خاموشی اختیار کی جائے گی یہ پاک چین دوستی کو اس طرح کے حملے متاثر نہیں کرسکتے ہیں ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی شمالی وزیرستان میں فوجی شہید ہوئے ہیں اس کے ساتھ گوادر میں سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے،اس کے ساتھ دیگر علاقوں میں سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے اور دیگر فوت ہونے والوں کے لیے بھی ایوان میں دعا کی گئی۔

ریاض فتیانہ نے ایوان میں دعا کرائی۔