Live Updates

وزیراعلی مریم نواز کا بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

منگل 2 اپریل 2024 17:14

وزیراعلی مریم نواز کا بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز نے ملزمان کو جلدقانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا اور کہا کہ درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جلد از جلد کارروائی مکمل کر کے ذمہ داروں کوکڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے۔ وزیر اعلی مریم نوا نے واضح کیا کہ خواتین کے خلاف تشدد میری ریڈ لائن ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات