وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے مختلف اضلاع کے ا رکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، عوامی مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا
منگل 2 اپریل 2024 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے۔ صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اورہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔
دیہات اوردوردراز علاقوں میں علاج کیلئے موبائل ہسپتال اورکلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر کے دیہی اوربنیادی مراکز صحت کو6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں فراہمی اور نکاسی آب کے امور میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں آئندہ 3 ماہ میں 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔ 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں۔ طلباء کو 20 ہزار موٹر بائیکس دی جا رہی ہیں، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیکس دی جائیں گی۔ پنجاب میں ایک لاکھ گھر کم آمدن والے افراد کو دیں گے۔ ارکان اسمبلی نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو یقین دلایا کہ کہ پنجاب میں بہتری لانے کی کوشش میں ہمقدم ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات قابل تحسین ہیں،کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ خواتین ایم پی ایز نے کہا کہ مریم نواز شریف کا پہلی وزیر اعلیٰ بننا ہر خاتون کا اعزاز ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں ٹکٹ ہولڈر سعود مجید،ایم پی اے خالد ججہ شامل تھے۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، راجہ محمد اسلم خان، خالد جاوید اصغر گھرال، مدد علی شاہ، چوہدری اعجاز احمد، حسن عسکری شیخ، تاشفین صفدر، سلمی سعید،سیدہ ثمرین تاج نے ملاقات کی۔ سید علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن،ملک واصف مظہر،محمد اقبال، غضنفر علی خان، عامر علی شاہ،قاضی احمد سید،سردار حبیب الرحمن خان، ریئس نبیل احمد،میاں علمدار عباس قریشی،شازیہ عابد،نیلم جبار چوہدری،نرگس فائزہ ملک رابعہ نذیر اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔ محمد اور رنگ زیب،پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.