جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر کا انتخاب مکمل

منگل 2 اپریل 2024 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر کا انتخاب مکمل ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس الیکشن میں ملک بھر سے جماعت اسلامی کے 48 ہزار ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ مرکزی امیر جماعت اسلامی کے عہدے کے لیے میدان میں تین امیدوار سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ سلیم الرحمان ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔ الیکشن نتایج کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔