Live Updates

اہلیہ کو زہر دیا جائے گا تو کیا میں خاموش بیٹھوں گا؟

شہباز شریف کے خلاف تمام گواہان ہارٹ اٹیک کی وجہ سے مارے گئے، مجھے ڈرانے کے لیے بشریٰ بی بی کو زہر دیا جا رہا ہے، عمران خان کا ردعمل

muhammad ali محمد علی منگل 2 اپریل 2024 19:50

اہلیہ کو زہر دیا جائے گا تو کیا میں خاموش بیٹھوں گا؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اپریل 2024ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ اہلیہ کو زہر دیا جائے گا تو کیا میں خاموش بیٹھوں گا؟ شہباز شریف کے خلاف تمام گواہان ہارٹ اٹیک کی وجہ سے مارے گئے، مجھے ڈرانے کے لیے بشریٰ بی بی کو زہر دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بشری بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات ہیں، بشریٰ بی بی کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے، ہمیں شک ہے کہ بشری بی بی کو زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے مجھے پتا ہے اس کے پیچھے کون ہے۔

حساس ادارے کے لوگ بنی گالہ سے اڈیالہ جیل تک سب چیزیں کنٹرول کر رہے ہیں، بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم سے کروانے کا حکم دیا جائے، بشری بی بی کا معائنہ ایک جونیئر ڈاکٹر سے کروایا گیا جس پر ہمیں اعتبار نہیں بشری بی بی کو زہر دیے جانے کے معاملے پر انکوائری بھی کروائی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت کی بانی پی ٹی آئی کو بشری بی بی کے طبی معائنے سے متعلق تفصیلی درخواست دینے کی ہدایت کی۔

جبکہ اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اہلیہ کو زہر دیا جائے گا تو کیا میں خاموش بیٹھوں گا؟ شہباز شریف کے خلاف تمام گواہان ہارٹ اٹیک کی وجہ سے مارے گئے، مجھے ڈرانے کے لیے بشریٰ بی بی کو زہر دیا جا رہا ہے۔ جبکہ شریٰ بی بی نے عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، شب معراج کے روز میرے کھانے میں ’’ہارپک‘‘ کے تین قطرے ملائے گئے، تحقیق سے پتا چلا کہ ہارپک سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے انکھوں میں سوجن ہو جاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے، پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ہارپک ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاؤں گی ،مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے، پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھی اب کچھ دیر کے لیے کھول دی جاتی ہیں۔
Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات