ژ*کامسٹیک کا دوسرے مرحلے میں فلسطین کے لیے مزید پانچ ہزار فیلوشپس کا اعلان

منگل 2 اپریل 2024 20:20

ہ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) کامسٹیک نے دوسرے مرحلے میں فلسطین کے لیے مزید پانچ ہزار فیلوشپس کا اعلان کر دیا۔ کامسٹیک سیکرٹریٹ میں افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں الجزائر، ایتھوپیا، قازقستان، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، عمان، روس، صومالیہ، سوڈان، شام، ناردرن سائپرس، اور یمن کے سفیروں اور سفارت کاروں اور کامسٹیک کنسورشیئم کے رکن اداروں کے وائس چانسلرز، کامسٹیک کے غیر ملکی فیلوز اور فلسطینی طلبائ نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ یہ اہم ترین اقدام فلسطینی بھائیوں کے پاکستان کی طرف سے ایک تحفہ ہے، وفاقی وزیر نے پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کی پارٹنر یونیورسٹیز کے ساتھ کامسٹیک کے اس بڑے سکالرشپ پروگرام کو سراہا۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ یہ اقدام ہمارے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے ویڑن کے مطابق فلسطین اور پاکستان کے درمیان ہر سطح پر لازم و ملزوم تعلقات کا عکاس ہے، سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ کامسٹیک، پاکستان کی نجی یونیورسٹیز اور فلسطینی سفارت خانے کے درمیان یہ ؑتعاون ایک اہم قدم ہے،یہ پروگرام فلسطینی عوام کو درپیش چیلنجوں کے درمیان امید کی کرن کی نمائندگی کرتا ہے، حسین براہیم طہٰ نے کہا کہ فلسطینی سفیراحمد جواد ربیع نے کہاکہمسئلہ فلسطین دنیا بھر بالخصوص ہمارے عالم اسلام کے آزاد عوام کے ضمیر میں سب سے اہم مسئلہ ہے،بربریت کے نتیجے میں ہماری مبارک سرزمین فلسطین پر فلسطینیوں کا خون بہایا جا رہا ہے، فاشسٹ، دہشت گردانہ حملے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کیے جا رہے ہیں،کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہاکہ کامسٹیک فلسطین پروگرام کے پہلے مرحلے میں سائنس و ٹیکنالوجی، صحت اور زراعت کے مختلف شعبوں میں 500 فیلوشپس کا اعلان کیا گیا، دوسرے مرحلے میں ایپسپ اور کامسٹیک کنسورشیئم کی ممبر یونیورسٹیوں نے دل کھول کرپانچ ہزار فیلو شپس دینے کا وعدہ کیا، میگا پروگرام کا اعلان او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے بھی جلد جدہ میں کیا جائے گا، گزشتہ سات دہائیوں سے فلسطینی عوام کی بے حساب مصائب اور حالیہ نسل کشی انسانی اقدار اور عالمی اصولوں کے خاتمے کی عکاسی کرتی ہے، دنیا فلسطین میں بے مثال مظالم کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔