سابق کمشنر راولپنڈی اب تک غائب ہے، سابق جج محمد بشیر دباؤ کی وجہ سے 5 مرتبہ جیل کے ہسپتال گئے
عدت کیس والے جج نے بتایا اس وقت تک بیٹے کا ولیمہ نہیں کرسکتا جب تک فیصلہ نہ سناؤں، سائفر کیس میں جج 10 منٹ کیلئے باہر گئے اور واپس آتے ہی فیصلہ سنا دیا، عمران خان کا انکشاف
محمد علی
منگل 2 اپریل 2024
20:22
(جاری ہے)
احتساب عدالت کے سابق جج محمد بشیر دباؤ کی وجہ سے پانچ مرتبہ جیل کے ہسپتال گئے۔
عدت میں نکاح کا کیس سننے والے جج قدرت اللہ نے وکلا کو بتایا کہ اس وقت تک بیٹے کا ولیمہ نہیں کرسکتا جب تک فیصلہ نہ سناؤں، سائفر کیس میں میرا 342 کا بیان ہو رہا تھا جج 10 منٹ کیلئے باہر گئے اور واپس آتے ہی فیصلہ سنا دیا، تمام ججز باہر سے کنٹرول ہو رہے تھے۔ سابق کمشنر راولپنڈی کو اپ تک غائب رکھا گیا ہے، وسل بلور کو تحفظ ملتا ہے مگر کمشنر کو غائب کر دیا جاتا ہے، کمشنر راولپنڈی اور فارم 45 ایک ہی بات کی نشاندہی کررہے ہیں کیوں اس پر تحقیقات نہیں ہوئیں؟ شوکت عزیز صدیقی کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل میں گیا تھا اس لیے ہم خاموش رہے، ججز کے خط کی انکوائری کا آغاز شوکت عزیز صدیقی کے الزامات یا اس سے بھی پہلے سے شروع کرلیں مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن کریں ضرور۔ شکر ہے کہ تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے انکار کیا اور سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ بنا دیا گیا، ججز کا خط لکھنا سنجیدہ معاملہ ہے اس پر فل کوٹ کو سماعت کرنی چاہیے تھی تاہم سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کا بننا کمیشن بننے سے بہتر ہے۔مزید اہم خبریں
-
میں خود کو کسی صورت سلمان خان کے برابر نہیں سمجھتا، رجب بٹ کی وضاحت
-
امریکا میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف، کانگریس میں قرارداد پیش
-
سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر کی وفات پر یو این چیف کا اظہار افسوس
-
آبنائے ہرمز بحران سے کھاد کی قلت اور زرعی پیداوار میں کمی کا امکان
-
کروز شپ میں ہنٹا وائرس کووڈ جیسی وباء نہیں، عالمی ادارہ صحت
-
کیا صرف ملکی پیداوار میں اضافہ ہی ترقی کی علامت سمجھا جانا چاہیے؟
-
تیونس سول سوسائٹی اور صحافیوں پر جبر کا سلسلہ بند کرے، وولکر ترک
-
محفوظ و منظم مہاجرت پر پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور
-
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ سیاستدان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں
-
پاکستان کو سعودی عرب اور سعودی عرب کو پاکستان کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے
-
غضب للحق نیشنل رسپانس آن ٹیررازم کا ایک حصہ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے
-
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے قلیل مدتی معاہدے پر غور،ابتدائی فریم ورک تیارکرلیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.